Press Releases

عزت ماٰب شہزادہ محمد بن سلمان نے  NEOM میں مستقبل کے شہر کے لیے،  THE LINE کے ڈیزائن کا اعلان کیا

جدہ، سعودی عرب

شہزادہ محمد بن سلمان، ولی عہد اور NEOM بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین نے، آج THE LINE کے ڈیزائن کا اعلان کیا ہے، یہ ایک تہذیبی انقلاب ہے جو انسانوں کو کو اولیت دیتا ہے، اور قرب و جوار کی فطرت کو محفوظ رکھتے ہوئے شہری زندگی کا بے مثال تجربہ فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں، عظمت شاہی شہزادہ محمد بن سلمان نے شہر کے ابتدائی خیال اور وژن کو لانچ کیا جو شہری ترقی کے تصور اور یہ کہ مستقبل کے شہروں کو کس طرح کا ہونا چاہیے اس کی نئی تعریف پیش کرتا ہے ۔https://mma.prnewswire.com/media/1865968/NEOM_THE_LINE_1.jpg

THE LINE کے ڈیزائن سڑکوں، کاروں اور آلودگی سے پاک ماحول میں مستقبل کی شہری کمیونٹیز کی عکاسی کرتے  ہیں۔ یہ 100% قابل تجدید توانائی پر کام کرے گا اور روایتی شہروں کی طرح نقل و حمل اور انفراسٹرکچر پر لوگوں کی صحت اور بہبود کو ترجیح دے گا۔ یہ ترقی پر فطرت کو ترجیح دے گا اور NEOM کی 95% زمین کو محفوظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

یہ اعلان THE LINE کی اہم ترین خصوصیات کو نمایاں کرتا ہے، جو صرف 200 میٹر چوڑا، 170 کلومیٹر لمبا اور سطح سمندر سے 500 میٹر کی بلندی پر ہے۔THE LINE میں بالآخر 9 ملین لوگ رہائش پذیر ہوں گے اور یہ 34 مربع کلومیٹر کے نقشے پر بنایا جائے گا، جو یکساں صلاحیت والے دوسرے شہروں کے مقابلے میں بالکل نئی چیز ہوگی۔ اس کے برعکس یہ بنیادی ڈھانچے کے اثرات کو کم کرے گا اور شہر کی کارکردگی میں ان افادیتوں کا اضافہ کرے گا جو بالکل نئی ہوں گی۔ اس کی مثالی آب و ہوا پورے سال اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس کے رہائشی پیدل سفر کرتے وقت آس پاس کی فطرت سے لطف اندوز ہو سکیں۔ رہائشیوں کو 20 منٹ میں ایک سرے سے دوسرے سرے تک آنے جانے والی ہائی اسپیڈ ریل کے علاوہ، پانچ منٹ کی پیدل دوری پر تمام سہولتیں دستیاب ہوں گی۔

عزت ماٰب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا، “گزشتہ سال THE LINE کے لانچ کے موقع پر، ہم نے ایک تہذیبی انقلاب کا عہد کیا جو شہری منصوبہ بندی میں بنیادی تبدیلی کی بنیاد پر انسانوں کو ترجیح دیتا ہے۔ شہر کی عمودی پرتوں والی کمیونٹیز کے لیے آج منظر عام پر آنے والے ڈیزائن روایتی فلیٹ، افقی شہروں کو چیلنج کریں گے اور فطرت کے تحفظ اور انسانی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک ماڈل تخلیق کریں گے۔ THE LINE آج شہری زندگی میں انسانیت کو درپیش مشکلات کو حل کرے گا اور زندگی گزارنے کے متبادل طریقوں پر روشنی ڈالے گا۔https://mma.prnewswire.com/media/1865969/NEOM_THE_LINE_2.jpg

عزت ماٰب شہزادہ سلمان نے مزید کہا، “ہم اپنی دنیا کے شہروں کو درپیش رہائشی اور ماحولیاتی بحرانوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے، اور NEOM ان مسائل سے نمٹنے کے لیے نئے اور تصوراتی حل فراہم کرنے میں اولین حیثیت کا حامل ہے۔NEOM بلندی کی جانب تعمیر کرنے کے تصور کو حقیقت بنانے کے لیے فن تعمیر، انجینئرنگ اور تعمیرات میں روشن دماغوں کی ایک ٹیم کی قیادت کر رہا ہے۔”

عزت ماٰب شہزادہ سلمان نے کہا، “NEOM دنیا بھر کے تمام لوگوں کے لیے تخلیقی اور اختراعی طریقوں سے دنیا میں اپنی شناخت بنانے کی جگہ ہوگی۔  NEOM سعودی وژن 2030 کے اہم ترین منصوبوں میں سے ایک ہے، اور قوم کی جانب سے THE LINE کا تحفہ دینے کا ہمارا عزم پختہ ہے۔

THE LINE شہری ڈیزائن کا ایک نیا نظریہ پیش کرتا ہے: لوگوں کو ان تک رسائی کے لیے تین جہتوں (اوپر، نیچے یا ایک جانب سے دوسری جانب) میں بغیر کسی رکاوٹ کے حرکت کرنے کا امکان فراہم کرتے ہوئے شہر کے امور کو عمودی طور پر ایک کے اوپر ایک بنانے کا خیال ایک ایسا تصور ہے جسے زیرو گریویٹی اربنزم کہا جاتا ہے۔ صرف اونچی عمارتوں سے مختلف، یہ تصور عوامی پارکس اور پیدل چلنے والے حصوں، اسکولوں، گھروں اور کام کے لیے جگہوں پر مشتمل ہے، تاکہ کوئی بھی پانچ منٹ کے اندر روزانہ کی تمام ضروریات کو آسانی سے پورا کر سکے۔

THE LINE میں ایک بیرونی آئینے کا سامنے کا حصہ ہوگا جو اسے اس کا منفرد کردار فراہم کرے گا اور یہاں تک کہ اس کے چھوٹے اثرات کو فطرت کے ساتھ ہم آہنگ کرے گا، جب کہ اندرونی حصے کو غیر معمولی تجربات اور طلسماتی احساس تخلیق کرنے کے لیے بنایا جائے گا۔ اس مستقبل کے شہر کے لیے اس انقلابی تصور کو تیار کرنے کے لیے NEOM کی قیادت میں عالمی شہرت یافتہ معماروں اور انجینئروں کی ایک ٹیم تیار کرے گی۔

معمول کے کاروبار سے الگ، شہر کے ڈیزائن کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کیا جائے گا، اور تعمیراتی ٹیکنالوجیز اور مینوفیکچرنگ کے عمل میں نمایاں بہتری لاتے ہوئے  تعمیر کو کافی حد تک صنعتی شکل دی جائے گی ۔THE LINE کے ڈیزائنوں کا اعلان اس کے OXAGON جیسے فلیگ شپ پروجیکٹس، اس کے نئے تصور کردہ مینوفیکچرنگ اور جدید طرز کے شہر کی ترقی میں NEOM کی پیشرفت کا تسلسل ہے؛ اور TROJENA، جو اس کا عالمی کوہستانی سیاحتی مقام ہے وہ خلیج عرب کی پہلی آؤٹ ڈور اسکیئنگ فراہم کرے گا، ساتھ ہی ساتھ NEOM کے دو ذیلی اداروں کا آغاز کرے گا: ENOWA، اس کی توانائی، پانی اور ہائیڈروجن کمپنی؛ اور NEOM ٹیک اینڈ ڈیجیٹل کمپنی ہوگی۔

NEOM کے بارے میں

NEOM انسانی ترقی کو تیزتر کرنے والا اور اس بات کا وژن ہے کہ نیا مستقبل کیسا ہو سکتا ہے۔ یہ شمال مغربی سعودی عرب میں بحیرہ احمر پر ایک ایسا خطہ ہے جو زمین کے ایک زندہ تجربہ گاہ کے طور پر تعمیر کیا جا رہا ہے – ایک ایسی جگہ جہاں کاروبار اس نئے مستقبل کے لیے راہ ہموار کرے گی۔ یہ ان لوگوں کے لیے ایک منزل اور ایک گھر ہو گا جو بڑے خواب دیکھتے ہیں اور غیر معمولی زندگی گزارنے کے لیے ایک نئے ماڈل کی تعمیر کا حصہ بننا چاہتے ہیں، فروغ پزیر کاروبار کی تشکیل اور ماحولیاتی تحفظ کو از سر نو ایجاد کرنا چاہتے ہیں۔

NEOM میں ہائپر کنیکٹڈ، علمی ٹاؤن اور شہر، بندرگاہیں اور انٹرپرائز زون، تحقیقی مراکز، اسپورٹس اور تفریحی مقامات اور سیاحتی مقامات شامل ہوں گے۔ جدت طرازی کے مرکز کے طور پر، کاروباری افراد، کاروباری رہنما اور کمپنیاں نئی ​​ٹیکنالوجیز کو کاروباری بنانے اور کاروباری اداروں کی تحقیق، انکیوبیشن کے لیے آئیں گے۔ NEOM کے رہائشی ایک بین الاقوامی اخلاقیات کی عکاسی کریں گے اور تحقیق، خطرہ مول لینے اور تنوع کی ثقافت کو اپنائیں گے۔

مزید معلومات کے لیے media@neom.com پر ای میل کریں یاwww.neom.com  اور www.neom.com/en-us/newsroom پر جائیں۔

Link for additional photos: https://we.tl/t-n9InWCwxuw
Link for all press kits: https://we.tl/t-HrUH6GfTQB
Links for videos in the following languages: English | Arabic | French | German | Russian | Japanese | Chinese

Photo – https://mma.prnewswire.com/media/1865968/NEOM_THE_LINE_1.jpg
Photo – https://mma.prnewswire.com/media/1865969/NEOM_THE_LINE_2.jpg